ڈاکٹر علی لاریجانی نے افغانستان ، پاکستان ، تاجیکستان ۔ ازبکستان ، آذر بائیجان ، آرمینیہ ، قرقیزیہ ، ہندوستان اور جارجیہ نیز عراق کے صدر اور عراق کے علاقے کردستان کے سربراہ کو عید نوروز کی مبارکباد پیش کی ہے ۔ ڈاکٹر لاریجانی نے اس پیغام میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ موجودہ بین الاقوامی حالات نے اقوام عالم کو بڑے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے کہا کہ باہمی تعاون اور پائیدار مفاہمت کے سائے میں ہی قوموں کے درمیان تعاون میں پیشرفت اور ترقی کا عمل جاری رکھا جا سکتا ہے ۔ ایران کے نائب صدر محمد رضا رحیمی نے بھی نوروز کی مناسبت سے زنجبار کے صدر علی محمد شین اور اس ملک کی قوم کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے ۔ اس میں جناب رحیمی نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر تاکید بھی کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
18 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 401278
ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے عید نوروز کی آمد پر جشن نوروز منانے والے گیارہ ملکوں کے پارلیمانی اسپیکروں کو مبارکباد کا پیغام ارسال کیا ہے-